8 اگست 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ جمہوريت کو جنگ اور قتل غارتگري کے ذريعے نافذ نہيں کيا جاسکتا-

ابنا: يہ بات انہوں نے بدھ کي شام تہران ميں پاکستاني صدر کي خصوصي ايلچي صغرا امام کے ساتھ ايک ملاقات کے دوران بات چيت کرتے ہوئے کہي-صدر احمدي نژاد نے شام ميں جاري جھڑپوں ميں خطے کے بعض ملکوں کي مداخلت کو بحران ميں شدت کي اصل وجہ قرار ديتے ہوئے کہا کہ جو ملک بھي شام  کي بدامني ميں اضافے اور دہشتگردوں کو اسلحے کي فراہمي کي حمايت کر رہا ہے وہ شامي عوام کا دشمن ہے-صدر احمد نژاد نے شامي عوام کي آزادي و خودمختاري کے بارے ميں ايران و پاکستان کے مشترکہ موقف کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ اور قتل و غارت گري کے ذريعے کسي بھي ملک ميں جہموريت قائم نہيں ہوسکتي-ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعرات کو تہران ميں اور تيرہ اگست کو مکہ ميں ہونے والے اجلاسوں کو شام کے بحران کے حل کے حوالے سے اہم قرار ديا-صدر کا کہنا تھا کہ موثر ملکوں کي شراکت سے ہونے والے يہ اجلاس شام کے بحران کے سفارتي حل کا مناسب موقع ہيں-پاکستاني صدر کي خصوصي ايلچي صغري امام نے اس موقع پر کہا کہ انکا ملک بھي  شام کے بحران کو شامي عوام کي خواہشات کے مطابق حل کئے جانے کا خواہاں ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان شام کي ارضي سالميت اور آزادي و خودمختاري کا احترام اور  اسکے اندروني معاملات ميں عدم مداخلت پر زور ديتا ہے-پاکستاني صدر کي خصوصي ايلچي نے کہا کہ اسلام آباد کسي بھي ملک کے خلاف طاقت کے استعمال اور فوجي مداخلت کے حق ميں نہيں ہے اور امت مسلمہ کے درميان اختلافات کے خاتمے پر زور ديتا ہے-

.......

/169